Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ووٹنگ:اوورسیز پاکستانیوں کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ

ووٹنگ کو خفیہ رکھنے کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستانی حکام نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں اور فوری طور پر رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں اس حوالے سے بدھ کو ایک اجلاس ہوا جس میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری سمیت چیئرمین نادرا، ڈی جی آئی ٹی الیکشن کمیشن اور سیکرٹری پارلیمانی امور نے شرکت کی۔
اجلاس میں بیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ کے طریقہ کار اور سہولیات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ رجسٹریشن پاسپورٹ یا نائیکوپ کے ذریعے کی جا سکے گی، جبکہ الیکشن کمیشن اور نادرا مشترکہ طور پر رجسٹریشن پروگرام کا آغاز کریں گے۔
اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ رائے دہی کے عمل کو خفیہ رکھنے کا طریقہ کار طے ہوگا اور تمام اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں شریک بنایا جائے گا۔
فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے آئندہ ہفتے اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

شیئر: