Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: 300 ملین ریال کا ریلیف فنڈ قائم

ریلف فنڈ کورونا متاثرین کی امداد کےلیے بھی استعمال کیاجائے گا(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت اور چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے ’کووڈ19‘ کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 300 ملین ریال ریلیف فنڈ قائم کیا گیا ہے.
وزیر صحت اور ریلف وقف فنڈ کے چیئرمین ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور چیئرمین سعودی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عجلان العجلان نے فنڈ کے قیام کی مفاہمتی یاداشت پر ریاض میں دستخط کیے.

وقف فنڈ سے کورونا متاثرین کی امداد کی جائے گی (فوٹو: سبق نیوز)

 ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق کورونا امدادی وقف فنڈ میں ابتدائی طور پر چیمبر آف کامرس کے چیئرمین عجلان العجلان نے 10 ملین ریال عطیے کے طور پر جمع کرائے جبکہ راشد العبد الرحمن گروپ کی جانب سے بھی فنڈ میں 10 ملین ریال جمع کرائے گئے۔
ریلف وقف فنڈ موجودہ کورونا کے حالات کو دیکھتے ہوئے قائم کیا گیا ہے تاکہ اس کے ذریعے کورونا کی وبا کے متاثرین کی امداد کی جاسکے.
قائم کیا جانے والا فنڈ موجودہ حالات میں حکومت کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا تاکہ امدادی منصوبوں میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے اور معاملات بہتر طور پر پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں.
مفاہمتی یاداشت میں کہا گیا ہے کہ وقف فنڈ کے ذریعے امور صحت کو درکار آلات اور ادویات کے حصول کے علاوہ مریضوں اور متاثرین کی امداد کی جائے گی.
مذکورہ فنڈ میں مملکت میں دیگر تاجروں اور صنعتکاروں کو بھی شمولیت کی دعوت دی جائے گی تاکہ وسیع پیمانے پر امور صحت کے حوالے سے مقررہ اہداف حاصل کیے جاسکیں.

شیئر: