Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’فلسطینی علاقے کو اسرائیل میں شامل کرنا جنگی جرم ہے‘، عرب وزرائے خارجہ

فلسطینی عوام اورمقامات مقدسہ کے خلاف اسرائیلی پالیسیوں کی مذمت کی(فوٹو،ایس پی اے)
عرب وزرائے خارجہ نے جمعرات کو سلطنت عمان کے وزیر خارجہ کی صدارت میں منعقدہ وڈیو کانفرنس میں خبردار کیا کہ فلسطین کے کسی بھی علاقے کو اسرائیل میں شامل کرنا جنگی جرم شمار کیا جائے گا-
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق عرب وزرائے خارجہ  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’1967 میں ہتھیائے گئے فلسطینی علاقے کے کسی بھی حصے کو جس میں غور الاردن، بحیرہ مردار کا شمالی علاقہ اورفلسطینی علاقوں میں قائم کردہ یہودی بستیاں شامل ہیں ان میں سے کسی بھی حصے کو اسرائیل میں شامل کرنا جنگی جرم شمار کیا جائے گا‘-

آن لائن اجلاس میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے منشور کی پابندی کریں(فوٹوایس پی اے)

’اسرائیل اس سے قبل بھی بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور منشور کی کھلی خلاف ورزیاں کرکے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے‘-
عرب وزرائے خارجہ نے آن لائن ہنگامی اجلاس میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور کی پابندی کریں-
مشرق وسطی کی کشمکش سے متعلق عالمی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے احکام و ضوابط کا احترام کیاجائے-
امریکی اسرائیلی صدی کے سودے کے نام سے قابض اسرائیلی حکومت کے خودساختہ نقشوں اور سازشوں کی مدد سے دستبردار ہوجائے-
عرب وزرائے خارجہ نے یقین دلایا کہ عرب ممالک فلسطینی علاقوں کو اسرائیل میں شامل کرنے اور اسرائیلی استعمار کا دائرہ وسیع کرنے کے خلاف فلسطینی ریاست کے ہر اقدام کی حمایت کریں گے اور اسے سیاسی، سفارتی، قانونی اور مالیاتی وسائل سے بھرپور تعاون کریں گے-
عرب وزرائے خارجہ نے 4 فریقی بین الاقوامی کمیٹی سے اپیل کی کہ وہ دو ریاستی حل اور مشرق وسطی میں قیام امن کے امکانات کو بچانے کے لیے فوری اجلاس منعقد کرکے بین الاقوامی قراردادوں سے ہم آہنگ عالمی موقف اپنائے اور اسرائیلی حکومت کو استعماری  سکیمیں نافذ کرنے سے روکے-
عرب وزرائے خارجہ نے سلامتی کونسل سمیت بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنا کردارادا کریں-
عرب وزرائے خارجہ نے یورپی یونین میں شامل ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈال کر اسے فلسطینی علاقے اپنی ریاست میں شامل کرنے والی سکیمیں نافذ کرنے سے روکے اور 1967 کی سرحدوں میں فلسطینی ریاست کو فورا تسلیم کریں-
عرب وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام اور مقامات مقدسہ کے خلاف اسرائیلی پالیسیوں اور اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی-
عالمی ادارہ صحت اور ریڈکراس سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈال کر فلسطینی قیدیوں کو رہا کرائیں-
عرب وزرائے خارجہ نے نیویارک میں عرب گروپ کو ہدایت کی کہ وہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ سکیموں سے نمٹنے کے لیے ضروری مشاورت اور اقدامات کرے-
 

شیئر: