Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی جانب سے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری

سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے  امداد وانسانی خدمات کی جانب سے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے متعدد  لاک ڈاون شہروں میں راشن کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق خدمات مرکز  کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں میں  رمضان فوڈ باسکٹ کے  نام سے تقسیم کی جانے والی اس امداد کا  مسلسل چھٹا  دن ہے۔

تقسیم کا آغاز فیصل آباد اور جھنگ سے کیا گیا ہے(فوٹو واس)

شاہ سلمان امدادی سینٹر کی جانب سے ضرورتمندوں کے لیے ارسال کی جانے والی امدادی راشن پیکٹس میں آٹا ، چاول ، چینی ، کھانے کا تیل ، خشک دودھ ، کھجوریں اور چائے کی پتی شامل ہے جسے ضررت مندوں میں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے.
کورونا وائرس کے پھیلا و کو روکنے کی غرض سے پنجاب کے کئی شہروں میں لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے ۔
یہ امداد  حکومتی ذمہ دار اداروں کی مدد سے  لاک ڈاون کئے جانے کے باعث ضرورت مندوں کے گھروں یا ان کے قریب ترین علاقے تک پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

لاک ڈاون شہروں میں راشن کی امداد کا سلسلہ جاری ہے(فوٹو واس)

شاہ سلمان کے فلاحی ادارے کے ترجمان کے مطابق راشن میں 10 کلو آٹا، پانچ کلو چینی، پانچ کلو چاول،پانچ لٹر کوکنگ آئل، دو کلو خشک دودھ، آدھ اکلو چائے کی پتی، دو کلو کھجوریں شامل ہیں۔
راشن پیکٹس کی تقسیم کا مرحلہ وار آغاز پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، فیصل آباد اور جھنگ سے کیا گیا ہے۔
مرکز نے چھٹے مرحلے میں 1390امدادی پیکٹس ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کئے ہیں۔

دنیا بھر میں امدادی مہم کے تحت مختلف اشیا تقسیم کی جاتی ہیں۔ (فوٹو واس)

شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کی جانب سے دنیا بھر میں ضرورت مندوں میں امدادی مہم کے تحت مختلف اشیا تقسیم کی جاتی ہیں۔

شیئر: