Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش اور گرد وغبار کا طوفان آج کہاں کہاں متوقع

بعض علاقوں میں مطلع مکمل طور پر گرد آلود ہوگا.
سعودی محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ پیر 4 مئی کو سعودی عرب کے دس علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا ہے کہ پیر کو تبوک، حدود شمالیہ، الجوف، حائل، قصیم، ریاض، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ ریجن میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی. حد نظر محدود ہوجائے گی.
گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ مملکت کے جنوب مغربی کوہستانی علاقوں تک پھیل جائے گا. بعض علاقوں میں مطلع مکمل طور پر گرد آلود ہوگا. حد نظر کم ہو جائے گی.

مدینہ  اور مکہ ریجن میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی.

بیان میں مزید کہا گیا کہ پیر 4 مئی کو جازان، نجران، عسیر، باحہ، حائل اور قصیم ریجنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی. کہیں درمیانے درجے اور کہیں موسلا دھار بارش متوقع ہے.
محکمہ موسمیات  کے مطابق الجوف، ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعض علاقے بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی زد میں ہوں گے.
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: