Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ قوانین کی خلاف ورزیاں، 15 سو غیرملکی گرفتار

بعض ریاض ریجن کی غاروں میں چھپے ہوئے تھے.(فوٹو اخبار 24)
ریاض پولیس نے اقامہ اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 1500 غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے.
گرفتاریاں 12 رجب سے 9 رمضان 1441 ھ مطابق 2 مئی 2020 تک عمل میں آئی ہیں.
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری نے واضح کیا کہ ان دنوں سیکیورٹی فورس کے اہلکار ریاض شہر اور اس کی کمشنریوں میں جگہ جگہ اقامہ قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کا تعاقب کررہے ہیں. مبینہ گرفتاریاں اسی کا حصہ ہیں.

بعض کے خلاف کیس پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیے گئے.(فوٹو سوشل میڈیا)

التویجری نے بتایا کہ گرفتار شدگان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے. ان میں سے بعض ریاض ریجن کی غاروں اور پرخطر پہاڑی شگافوں میں چھپے ہوئے تھے.
ترجمان کے مطابق بعض کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کیس پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیے گئے.
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: