Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھرکو باربر شاپ بنانے والا غیر ملکی گرفتار

پاربر شاپ سےکورونا تیزی سے دوسروں میں منتقل ہوتا ہے(فوٹو،سوشل میڈیا)
عسیر ریجن میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے گھر کو باربرشاپ بنانے کے الزام میں عرب ملک سے تعلق رکھنےوالےغیر ملکی کو گرفتار کیا ہے.
 ویب نیوز ’سبق‘ کا کہنا ہے کہ عسیر ریجن کی بلدیہ کے شکایات سیل کوایک شہری کی جانب سے اطلاع ملی تھی کہ غیرملکی باربرنے اپنے گھر کو باربر شاپ بنا یا ہوا ہے جہاں کرفیو میں نرمی کےاوقات میں بڑی تعداد میں لوگوں کی آمدورفت کاسلسلہ جاری رہتا ہے.

کرفیو میں نرمی کے اوقات میں لوگوں کی آمدرفت کا سلسلہ جاری رہتا تھا(فوٹو، سبق)

اطلاع ملنے پر بلدیہ کی تفتیشی ٹیمیں موقع پر پہنچی تو اطلاع درست ثابت ہوئی. بلدیہ کے اہلکاروں نے عرب ملک سے تعلق رکھنے والے حجام کو گرفتار کرلیا جو اپنے گھر کو ہی  باربر شاپ بنائے ہوئے تھاـ
واضح رہے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے وزارت صحت نے سب سے پہلے جن پیشوں پر پابندی عائد کی تھی ان میں باربر شامل تھے.
پابندی کامقصد لوگوں کو ’کووڈ 19 ‘ کے مرض سے محفوظ رکھنا تھا کیونکہ کورونا وائرس ایک سے دوسرے میں فوری طور پر منتقل ہوتا ہے جبکہ صالون اوربیوٹی پالرز میں سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرنا ممکن نہیں رہتا .اسی لیے وزارت صحت کی سفارش پر بلدیہ نے تمام شہروں میں صالونز پر پابندی عائد کردی تھی ـ
یاد رہے اس حوالے سے متعدد افراد کوپہلے بھی حراست میں لیا جاچکا ہے. ان افراد نے نہ صرف باربرز کو اپنے گھر پربلایا بلکہ بال کٹوانے کی وڈیو پر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے کارروائی کی گئی.

بیوٹی پارلرز اور باربر شاپ پر سب سے پہلے پابندی عائد کی گئی تھی(فوٹوسوشل میڈیا)

اس ضمن میں بلدیہ کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیاں لوگوں کی حفاظت کی خاطر ہیں ان پر ہر ایک کو سنجیدگی سے عمل کرنا چاہئے تاکہ جلد از جلد کورونا وائرس سے چھٹکارہ مل سکے.

شیئر: