Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طبی عملے کے مزید 10 ارکان میں وائرس

ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 10 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں (فوٹو:اے ایف پی)
پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا سے طبی عملہ بھی محفوظ نہیں ہے اور اس وائرس سے متاثرہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
منگل کو شعبہ صحت سے جڑے مزید 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں اس وبا کا شکار ہونے والے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعداد 519 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اب تک 273 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ نرسز کی تعداد 75 ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 10 افراد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔
اب تک طبی عملے کے 171 افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں جبکہ میڈیکل سے وابستہ 130 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس کی رپورٹ کے مطابق 259 افراد گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کیے گئے ہیں۔ 

شیئر: