Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتیاطی تدابیر کی ’فخریہ ‘خلاف ورزی پر گرفتاری

کیس پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیے.(فوٹو سوشل میڈیا)
 سعودی عرب میںریاض اور قصیم پولیس نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقررحفاظتی اور احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی پر 8 افراد کو گرفتار کیا ہے.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے زیرحراست افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کیس پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیے.
سیکیور فورس نے 2 افراد کو المزاحمیہ کمشنری سے سماجی فاصلے کے ضابطے کی خلاف ورزی پر اس وقت گرفتار کیا جب انہوں نے خلاف ورزی کی وڈیو کلپ تیار کرکے سوشل میڈیا پر جاری کی اور صحت حکام کی جاری کردہ ہدایات توڑنے پر فخر کا اظہار کیا.
القصیم پولیس نے ایک غیرملکی کو کرفیو پاس سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ اپنی گاڑی میں تین مقیم غیرملکیوں کو سوار کراکے چیک پوسٹ سے گزرنے کی کوشش کررہا تھا.
قصیم پولیس نےدو غیرملکیوں کو مکانات اور استراحات (گیسٹ ہاؤس) کو باربر شاپ میں تبدیل کرنے پر حراست میں لیا ہے.
تمام افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا.

شیئر: