Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی محکمہ ڈاک کے لیے عالمی ایوارڈ

سعودی محکمہ ڈاک صارفین کو متعدد سہولتیں فراہم کررہا ہے.(فوٹو سبق)
انٹرنیشنل ڈاک آرگنائزیشن (یو پی یو) کے ماتحت ایکسپریس ڈاک کوآپریٹو (ای ایم ایس) نے سعودی محکمہ ڈاک کو کیئر سروس ایوارڈ جاری کیا ہے.
سبق ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل ڈاک آرگنائزیشن (یو پی  یو) کے رکن ممالک بین الاقوامی ڈاک اور پارسل سے متعلق رابطہ رسانی کا موثر نظام قائم کیے ہوئے ہیں.
اس کے تحت صارفین کو بتایا جاتا ہے کہ ان کی ڈاک یا پارسل کہاں اورکس مرحلے میں ہے. 
ڈاک یا پارسل وصول کرلیا گیا ہے یا نہیں. یہ ساری اطلاعات ایک مربوط نظام کے ذریعے صارفین کو مہیا کی جاتی ہیں.
سعودی محکمہ ڈاک اپنے صارفین کو متعدد سہولتیں فراہم کررہا ہے. ڈاک یا پارسل بھیجنے والے کو پندرہ دن کے اندر ڈاک یا پارسل سے متعلق کسی بھی سوال کا مفصل جواب فراہم کرنے کی پابندی کررہا ہے.
سعودی محکمہ ڈاک کے ڈائریکٹر انف بن احمد ابانمی نے ایوارڈ ملنے پر کہا کہ ’محکمے کو یہ انعام دوسری مرتبہ مل رہا ہے.خوشی کی بات یہ ہے کہ صارفین کا ہم پر اعتماد مضبوط ہے اور مسلسل بڑھ رہا ہے‘.

شیئر: