Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر اخلاقی سرگرمیاں، روسی خاتون اور فلسطینی گرفتار

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا ہے۔
ریاض پولیس نے غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث فلسطینی شہری اور روسی خاتون کو گرفتار کیا ہے. دونوں کے قبضے سے غیرقانونی لٹریچر بھی ضبط کر لیا گیا.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک فلسطینی شہری اور روسی خاتون مبینہ طور پرغیر اخلاقی سرگرمیوں کی دعوت دے ہے تھے. یہ سرگرمیاں مذہبی اقدار کے منافی تھیں.
 پولیس نے دونوں کا پتہ لگا کر ان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا. دونوں پیسے کے بدلے میں غیراخلاقی سرگرمیوں کی سہولت فراہم کررہے  تھے۔
پولیس ترجمان التویجری نے بتایا کہ فلسطینی شہری اور ایک روسی خاتون جو عمر کے تیسرے اور چوتھے عشرے میں ہے ان سرگرمیوں میں ملوث تھے. ان کے قبضے سے غیرقانونی لٹریچر برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا.
دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔

شیئر: