Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے تقریباً دو ہزار نئے مریض

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے 21 ہلاکتیں ہوئی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 21 مریض ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ کورونا کے ایک ہزار 991 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 21 نئی ہلاکتوں کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد چھ سو 39 ہو گئی ہے۔
ایک ہزار 991 نئے کیسز کے بعد ملک میں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 29 ہزار421  ہوگئی ہے۔
اب تک اس وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ ہزار 23 ہوگئی ہے۔
ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں اب تک 11 ہزار 93 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں.
سندھ میں اب تک 10 ہزار771 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار  935 ہے۔
خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا کے چار ہزار 509 مریض سامنے آئے ہیں جب کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 86 اور گلگت بلتستان میں 430  افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک 641 افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔
کورونا سے اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں کے پی میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 234 ہے جب کہ پنجاب میں 192 افراد اس وبا سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا سے اب تک 180 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں کورونا 24 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے۔
کورونا سے گلگت بلتستان میں چار جب کہ اسلام آباد میں پانچ ہلاکتیں ہوئی ہے۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر ملک کا واحد خطہ ہے جہاں اب تک کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد میں پنجاب سب سے آگے ہیں جہاں اب تک چار ہزار 240 افراد اس مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں دو ہزار 20 افراد شفایاب ہو چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں ایسے افراد کی تعداد 242 اور گلگت بلتستان میں 303، کے پی مین ایک ہزار 86، کشمیر میں 60، اسلام آباد میں 72 ہیں۔

شیئر: