Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 40 ہلاکتیں

پاکستان میں اب تک کورونا کے 22 ہزار 550 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 40 مریض ہلاک ہوگئے ہیں، 435 صحت یاب ہوئے جبکہ 1049 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
 کورونا وائرس سے ہونے والی کل اموات کی تعداد 526 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 22 ہزار 550 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے 15 ہزار807 فی الحال زیرعلاج ہیں، جبکہ 6 ہزار 217 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں اب تک 8 ہزار 420 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، جن میں سے 5 ہزار191 زیرعلاج ہیں، 3 ہزار 73 صحت یاب ہوئے جبکہ 156 ہلاک ہوچکے ہیں۔
سندھ میں اب تک 8 ہزار 189 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جن میں سے 6 ہزار370 فی الحال زیرعلاج ہیں، جبکہ ایک ہزار 671 صحت یاب ہوئے اور 148 کی موت واقع ہو چکی ہے۔   
خیبر پختونخوا میں 2 ہزار430 کورونا متاثرین فی الحال زیرعلاج ہیں، جبکہ 875 صحت یاب ہوچکے ہیں، 194 کی موت واقع ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا سے 3 ہزار 499 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے ہونے والی کل اموات کی تعداد پانچ سو 26 ہوگئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان میں اب تک ایک ہزار 495 کورونا کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔ ان میں سے ایک ہزار 268 متاثرین زیرعلاج ہیں، 206 صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 21 ہلاک ہوئے ہیں۔
دارالحکومت اسلام آباد میں 485 شہری کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، جن میں سے 425 فی الحال زیرعلاج ہیں، 56 صحت یاب ہوئے جبکہ چار کی موت واقع ہوئی ہے۔
گلگت بلتستان میں اب تک 386 کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے، جن میں سے 101 زیرعلاج ہیں جبکہ 282 صحت یاب ہو کر گھر جاچکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں تین اموات بھی واقع ہوئی ہیں۔
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں اب تک کل71 کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں، جن میں سے 22 زیر علاج ہیں جبکہ 54 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کشمیر میں کورونا سے  کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

شیئر: