Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زم زم کے کین مزید دو مارکیٹس میں دستیاب

العثیم اور لولو مارکیٹ کوا س کی اجازت دی گئی ہے.(فوٹو عاجل)
 مملکت بھر میں آب زم زم کے کین اب پانڈا کےعلاوہ العثیم اور لولو مارکیٹ کی تمام شاخوں میں بھی دستیاب ہوں گے.
سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی رواں ہفتے کے آخر سے العثیم اور لولو مارکیٹ سے مملکت بھر میں آب زم زم کے 5 لٹر والے کین حاصل کرسکیں گے.
پانڈا کے بعد دونوں بڑے تجارتی مراکز کی تمام شاخوں کو آب زم زم کین فروخت کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے.

نیشنل واٹر کمپنی کے تعاون سے تقسیم کا دائرہ وسیع کردیا(فوٹو سوشل میڈیا)

سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی نے کہا کہ کورونا وبا کے ماحول میں آب زم زم کی فراہمی کا سلسلہ مکہ مکرمہ میں آن لائن اور پانڈا کی شاخوں کی ذریعے شروع کیا تھا.
جسے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے حلقوں میں سراہا گیا. صارفین مطالبہ کررہے تھے کہ آب زم زم کی فراہمی کا دائرہ مملکت بھر میں پھیلا دیا جائے. پانڈا کے علاوہ دیگر مراکز میں بھی آب زم زم فراہم کرنے کی سہولت دی جائے.
کنگ عبداللہ پروجیکٹ برائے آب زم زم نے نیشنل واٹر کمپنی کے تعاون سے تقسیم کا دائرہ وسیع کردیا تاکہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی آب زم زم کی نعمت سے زیادہ سے زیادہ فیض یاب ہوسکیں.

شیئر: