Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں پٹرول کے نئے نرخ کیا ہیں؟

اپریل 2020 کے لیے نیا نرخنامہ جاری کیا ہے-(فوٹو سوشل میڈیا)
متحدہ عرب امارات نے اپریل 2020 کے لیے پٹرول کے نیا نرخنامہ جاری کیا ہے-
الامارات الیوم کے مطابق پٹرول تقسیم کرنے والی کمپنیو ں نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ سپر98 اب 2.16 درہم کے بجائے 1.91 درہم میں دستیاب ہوگا-
نئی قیمت پر یہ پٹرول یکم اپریل سے دستیاب ہوگا- جبکہ  95 اب 2.04 درہم کے بجائے  1.80 درہم میں ملے گا- سپر 98 کی قیمت میں 25 فلس اور 95 کی قیمت میں 24 فلس کی کمی کردی گئی ہے-

سپر98 اب 2.16 درہم کے بجائے 1.91 درہم میں دستیاب ہوگا-(فوٹو ٹوئٹر)

ایک لٹر ڈیزل مارچ کے دوران  2.25 درہم میں مل رہا ہے یکم اپریل سے 2.06 درہم میں فراہم کیا جائے گا اس میں 19 فلس کم کیے گئے ہیں-
یاد رہے کہ امارات کی وزارت توانائی ہر ماہ پٹرول اور ڈیزل کے نرخ بین الاقوامی تیل منڈی کے اوسط نرخوں کے مطابق تبدیل کرتی ہے- اس میں پٹرول اور ڈیزل تقسیم کرنے والوں کی لاگت بھی لگادی جاتی ہے-

شیئر: