Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان فوج کے میجر اصغر نے کورونا سے لڑتے ہوئے جان دے دی

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آ رہی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان فوج کے میجر محمد اصغر کا طورخم بارڈر پر کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے انتقال ہو گیا ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میجر محمد اصغر طورخم سرحد پر لوگوں کی سکریننگ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
بیان کے مطابق میجر محمد اصغر کو سانس میں دشواری ہوئی جس کے بعد ان کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا۔ 
بیان کے مطابق ان کو وینٹیلیٹر پربھی منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ 'قوم کی خدمت سے بڑا کوئی مقصد نہیں۔'
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 28 مریض ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد چھ سو 67 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہزار 476 نئے کیسز کے ساتھ ملک میں کورونا کے کیسز کی تعداد 30 ہزار 920 ہو گئی ہے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں