Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

24 گھنٹوں میں تقریباً 15 سو نئے کیسز

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 28 مریض ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد چھ سو 67 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 476 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہزار 476 نئے کیسز کے ساتھ ملک میں کورونا کے کیسز کی تعداد 30 ہزار 920 ہو گئی ہے۔
ملک میں اب تک اس وبا سے آٹھ ہزار 212  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں اب تک 11 ہزار 568 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں.
سندھ میں اب تک 11 ہزار480 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دو ہزار 17 ہو گئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا کے چار ہزار 669 مریض سامنے آئے ہیں جب کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 86 اور گلگت بلتستان میں 442 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک 679 افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔
کورونا سے اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں کے پی میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 245  ہے جب کہ پنجاب میں 197 افراد اس وبا سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا سے اب تک 189 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں کورونا 26 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے۔
کورونا سے گلگت بلتستان میں چار جب کہ اسلام آباد میں چھ ہلاکتیں ہوئی ہے۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر ملک کا واحد خطہ ہے جہاں اب تک کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد میں پنجاب سب سے آگے ہیں جہاں اب تک چار ہزار323 افراد اس مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں دو ہزار 81 افراد شفایاب ہو چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں ایسے افراد کی تعداد 242 اور گلگت بلتستان میں 304، کے پی میں ایک ہزار 126، کشمیر میں 64 اور اسلام آباد میں 72 ہیں۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: