Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 10 ہزار مریض رمضان میں صحت یاب

پانچ علاقے نئے کورونا وائرس سے پاک ہوگئے ہیں. (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت صحت نے  کہا ہے کہ رمضان  کے دوران کورونا کے 10800 مریض ہسپتالوں سے صحت یاب ہونے کے بعد فارغ کردیے گئے.
یہ اب تک شفا پانے والوں کا 84 فیصد ہیں- وبا کے آغاز سے لے کر اب تک مملکت کے تمام علاقوں میں 12737 مریض کورونا سے شفا پاچکے ہیں.
سبق ویب سائٹ کے مطابق وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز کے حوالے سے 30 فیصد تک پہنچ گئی. مملکت میں کورونا کے  40 ہزار سے زیادہ مریض رپورٹ اب تک ہوچکے ہیں. مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے’ 255 تک محدود ہے.
یاد رہے کہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کہہ چکے ہیں کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد صحت پانے والوں کے مقابلے میں بے حد کم ہے.
وزارت صحت کے ترجمان نے رمضان کے شروع میں توجہ دلائی تھی کہ آئندہ ایام میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوگا اور جلد کورونا کی وبا سے نجات پالیں گے.

تمام علاقوں میں 12737 مریض کورونا سے شفا پاچکے ہیں.(فوٹو سبق)

دریں اثناسعودی عرب کے پانچ علاقے  نئے کورونا وائرس سے پاک ہوگئے. ان علاقوں میں جتنے افراد وائرس میں مبتلا ہوئے تھے تمام صحت یاب ہوچکے.
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ العقیق، ریاض الخبرا اور ام الدوم میں کورونا کے تمام مریض صحت یاب ہوگئے جبکہ  احد رفیدہ میں کورونا سے متاثر ہونے والے چار مریض بھی شفایاب ہوگئے. سیھات میں بھی 2 مریض ریکارڈ پر آئے تھے وہ بھی صحت یاب ہوگئے.
 

شیئر: