Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن ادائیگی فیس پر سبسڈی میں توسیع

سبسڈی میں مہلت 14 ستمبر2020 تک کردی ہے.(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے آن لائن تجارت اور تجارتی مراکز میں آن لائن ادائیگی فیس پر سبسڈی میں تین ماہ کی توسیع کی ہے.
ساما) نے نجی اداروں، تجارتی مراکز میں کیش مشین اور آن لائن تجارت کی صورت میں ادائیگی فیس پر سبسڈی میں مہلت 14 ستمبر2020 تک کردی ہے.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کورونا بحران کے زمانے میں نجی اداروں کو مالیاتی اور اقتصادی نقصانات سے ممکنہ حد تک بچانے کے لیے ساما نے آن لائن بزنس کی صورت میں وصول کی جانے والی فیس اور تجارتی مراکز اور نجی اداروں میں آن لائن خریداری سے بل کی وصولی کے حوالے سے مراکز سے لی جانے والی فیس معاف کردی تھی. 
ساما نے بدھ کو بیان جاری کرکے واضح کیاکہ ہمارا مقصد سعودی عرب میں آن لائن ادائیگی کے مشینی نظام کو عام کرنا اور اس نظام میں شامل افراد اور اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے.
بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام بینکوں اور آن لائن ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے والوں کو مطلع کردیا گیا ہے کہ نجی اداروں سے دی گئی مہلت کے دوران آن لائن ادائیگی فیس نہ لی جائے. یہ فیس معاف کردی گئی ہے.

شیئر: