Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 خلیجی ممالک: کورونا کے مزید 5354 کیسز

متاثرین کی کل تعداد 112618 تک پہنچ گئی. (فوٹو اے ایف پی)
 خلیجی ممالک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کورونا کے مزید 5354 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. کل تعداد 112618 تک پہنچ گئی. 
متاثرین میں سے 422 کی حالت نازک ہے جبکہ 34035 صحت یاب  ہوچکے ہیں اور 602 وائرس سے ہلاک ہوگئے.
الامارات الیوم کے مطابق بدھ 13 مئی کو امارات میں 725 نئے کیس ریکارڈ  پر آئے. متاثرین کی کل تعداد  20386 ہوگئی. ان میں سے  6523 صحت یاب ہوگئے.
وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 206 ہوچکی ہے. متاثرین میں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے.
سکائی نیوز کے مطابق کویتی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید سات افراد ہلاک ہوئے .وفات پانے والوں کی مجموعی تعداد  82 تک پہنچ گئی.
ترجمان کے مطابق 162 مزید شفا یاب ہوئے صحت پانے والوں کی کل تعداد 3263 ہوگئی ہے.
عمانی وزارت صحت کا کہناہے کہ بدھ کو 298 نئے مریض ریکارڈ پر آئے. ان میں 89 عمانی اور 209 غیرملکی ہیں. عمان میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 4019 ہوگئی.

بدھ کو امارات میں 725 نئے کیس ریکارڈ  پر آئے.(فوٹو اے ایف پی)

وائرس سے 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ  1289 شفا یاب ہوچکے ہیں.
لبنان نے بدھ سے چار دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے جہاں کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھنے لگی تھی.
 ادھرتیونس میں تیسرے دن بھی کورونا کا کوئی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا.

 

شیئر: