Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطین میں احتیاطی تدابیرکی خلاف ورزی پر جرمانے

ایس او پیز پر عمل درآمد کویقینی بنانے کے وزیر اعظم نے منظوری دے دی(فوٹو،ٹویٹر)
فلسطینی حکومت میں کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقرر کیے گئے ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا اعلان کیااہے.
فلسطینی وزیر اعظم نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مقرر سزاوں کے لائحہ عمل پردستحظ کرنے کے بعد وزارت داخلہ کو بھجوا دیا ہے تاکہ ایس اوپیز پرسختی سے عمل درآمد کرایاجائے.
 ویب نیوز ’سبق‘ نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عوامی مقامات پر طبی ماسک اور دستانے پہننے ضروری ہیں ایسا نہ کرنے والوں پر 20 اردنی دینار(105سعودی ریال) سے 50 دینار(70امریکی ڈالر) تک جرمانہ کیاجائے گا.

دکاندارکی جانب سے خلاف ورزی پرایک ہفتہ کےلیے دکان  کوبھی سیل کیا جائیگا(فوٹو، سوشل میڈیا)

فلسطینی حکومت کا کہنا ہے کہ تمام افراد جو بھی گھروں سے باہر نکلیں لازمی طور پر طبی ماسک اور دستانوں کا استعمال کریں نہ کرنے والوں کو جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا.
اشیائے خورونوش فراہم کرنے والے تجارتی اداروں میں کام کرنے والے مقررہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 100 سے 500 دینار(705 امریکی ڈالر)جرمانہ کیاجائے گا جبکہ ایک ہفتے کےلیے دکان یا تجارتی مرکز کو بھی سیل کردیاجائے گا.
جاری کیے جانے والے ایس او پیز میں مزید کہا گیا ہے کہ بپلک ٹرانسپورٹ سے منسلک افراد اگر مقررہ قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تو ان پر بھی 50 سے 100 دینار جرمانہ اور ایک ہفتے کےلیے ان کا لائسنس منسوخ کردیاجائے گا.
حکومتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ہی خلاف ورزی دوبارہ کرنے کی صورت میں جرمانہ کی رقم بھی ڈبل کردی جائے گی.

عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر20 دینار جرمانہ ہو گا(فوٹو، ٹویٹر)

واضح رہے فلسطینی حکومت کی جانب سے بھی کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان پر سختی سے عمل کریں تاکہ کورونا کی وبا کا جلد از جلد خاتمہ ہوسکے.
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کا وبائی مرض انسانوں سے تیزی سے ایک سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے اس لیے احتیاطی تقاضے کے پیش نظر سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل درآمد کویقینی بنایاجائے.

شیئر: