Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: پارسل کب اور کیسے کھولا جائے؟

آن لائن پارسل ملنے پر 72 گھنٹے تک نہ کھولا جائے (فوٹو: المرصد)
 وبائی امراض کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 'کورونا وائرس سے بچنے کے لیے آن لائن پارسل ملنے کے بعد 72 گھنٹے تک نہ کھولا جائے.'
المرصد ویب سائٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ 'سوائن فلو کے زمانے میں یہ طریقہ کار موثر ثابت ہوا تھا. کورونا وائرس سے بچنے کے لیے بھی یہی طریقہ کار اپنایا جائے.'
ماہرین نے مہلک وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے متعدد مشورے دیے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ گھر کے فرش اور دیواروں کو پابندی سے سینیٹائز کیا جائے اور گھر کو چوبیس گھنٹے صاف ستھرا رکھا جائے.'

کارٹن میں لگے وائرس کو ختم ہونے میں تین دن لگ سکتے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

برسٹل اور ساؤتھمپٹن یونیورسٹی کے سکالرز نے امید ظاہر کی ہے کہ متعدی امراض سے انتہائی حد تک بچنے اورعوام کے طرز زندگی کو بدلنے کے سلسلے میں Germ Defence ویب  کے مشورے بے حد موثر ثابت ہوں گے.
ویب کا کہنا ہے کہ 'کارٹن یا پلاسٹک یا دھات میں لگے ہوئے وائرس کو ختم ہونے میں تین دن  لگ سکتے ہیں.'
ماہرین نے یہ بھی مشورہ دیا کہ 'پارسل کھولنے کے بعد منگوائے گئے سامان پر بھی ایک بار سپرے، کسی کپڑے یا وائپس کے ساتھ جراثیم کش محلول کا استعمال کیا جائے.'

شیئر: