Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین سعودی ائیرپورٹ مشرق وسطی کے ٹاپ ٹین ایئرپورٹس میں شامل

دمام کا کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بیسٹ ریجنل ائیرپورٹس میں دوسرے نمبر پر ہے.
سعودی عرب کے تین ائیر پورٹ مشرق وسطی کے ٹاپ ٹین اور دنیا کے ٹاپ 100 ایئرپورٹس میں شامل ہوگئے.
اخبار 24 نے محکمہ شہری ہوابازی کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ مدینہ منورہ کا امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مشرق وسطی کے بہترین ریجنل  ائیرپورٹس کی فہرست میں پہلے اور مشرق وسطی کے ٹاپ ٹین میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے.
دمام کا کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بیسٹ ریجنل ائیرپورٹس میں دوسرے اور مشرق وسطی کے ٹاپ ٹین ایئرپورٹس میں چھٹے نمبر پر ہے.

ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ نے ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے(فوٹو سوشل میڈیا)

یہ ایئرپورٹ سالانہ 10 سے 20 ملین افراد کو سفر کی سہولت فراہم کرنے والے بین الاقوامی ایئرپورٹس میں دسویں نمبر پر ہے.
محکمہ شہری ہوابازی  کے مطابق ریاض کا کنگ خالد ایئرپورٹ مشرق وسطی کے ٹاپ ائیر پورٹس میں ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ ورلڈ بیسٹ ائیرپورٹس میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے.

شیئر: