Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں گھر کی چھت سپورٹس کلب میں تبدیل

گھر میں رہنے سے متعلق احتیاطی تدابیر کی تعمیل ضروری ہے(فوٹو سوشل میڈیا)
 سعودی عرب میں چار سگے بھائیوں نے نئے کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں سے نکلنے پر پابندی کا حل ڈھونڈ لیا. اپنے گھر کی چھت کو سپورٹس کلب میں تبدیل کردیا. سوشل میڈیا پر اس کی وڈیو وائرل ہوگئی.
سبق ویب سائٹ کے مطابق  مکہ مکرمہ کے رہائشی محمد داغستانی نے وائر وڈیو میں سپورٹس کلب کے بارے میں بتایا کہ ’ہم چار سگے بھائی ہیں. ہمارے ساتھ ہمارا بھتیجا بسام بھی شریک ہوگیا ہے‘.
داغستانی نے بتایا کہ کرفیو شروع ہوا تو چاروں بھائی اپنی والدہ کے فلیٹ میں جمع ہوجاتے اس کے سوا ہمارے پاس کوئی اور سرگرمی نہیں تھی.

سائنٹیفک بنیادوں پر سپورٹس کلب ڈیزائن کیاگیا ہے.(فوٹو سوشل میڈیا)

اسی دوران گھر کی چھت پر سپورٹس کلب بنانے کا خیال ذہن میں آیا. ایک ہفتے کے اندر تیاری کرلی گئی.سائنٹیفک بنیادوں پر سپورٹس کلب ڈیزائن کیاگیا.
’ہمارا مقصد یہ بھی تھا کہ گھر میں رہنے سے متعلق احتیاطی تدابیر کی تعمیل ضروری ہے کیونکہ یہ پابندی نئے کورونا وائرس سے بچانے کے لیے ہمارے لیے لگائی گئی ہے‘.
داغستانی نے بتایا کہ وہ اور اس کے بھائی گھر کی چھت پرایکسرسائز کررہے ہیں. یہ ایکسرسائز افطار سے قبل یا تراویح کے بعد کرتے ہیں. سب سے چھوٹا بھائی یاسر ہمارا ٹرینر بنا ہوا ہے.
داغستانی نے مزید کہا کہ ’ سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے ہمارے سپورٹس کلب پر شکوک و شبہات کا اظہار بھی کیا. کئی لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ہم نے اجتماع کا جواز پیدا کرنے کے لیے اس طرح کا تصور پھیلانے کی کوشش کی ہے‘.
 وڈیو میں داغستانی نے کہا کہ ’ میں اپنے ان بھائیو ں کو بتانا چاہتاہوں جس عمارت کی چھت پر سپورٹس کلب بنایاگیا ہے وہ ہماری فیملی کی چھت ہے. اس میں کرائے کا کوئی مکان نہیں ہے. ہم چاروں بھائی اور ان کی اولاد اس عمارت میں رہتی ہے‘.
داغستانی نے سوشل میڈیا کے ان صارفین کا شکریہ ادا کیا جنہو ں نے سپورٹس کلب کے قیام پر پسندیدگی کا اظہار کیا.

شیئر: