Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں پر پتھراؤ کرنے والے نوجوان گرفتار

گاڑیوں پر پتھراو کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی. (فوٹو المرصد)
سعودی عرب کے شہرجازان میں سڑکوں سے گزرنے والی گاڑیوں پر پتھراو کرنے والے آٹھ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا.
نوجوان سڑکوں پر چھپ کربیٹھے رہتے جیسے ہی کوئی گاڑی سامنے سے گزرتی پتھراو کر کے غائب ہو جاتے تھے.
المرصد ویب سائٹ کے مطابق جازان کے نوجوانوں نے گاڑیوں پر پتھراو کی وڈیو کلپ تیار کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی. وڈیو میں اس بات پر فخر کرتے نظر آ رہے ہیں کہ کئی گاڑیوں کے شیشے توڑنے میں کامیاب رہے اور کسی کو خبر نہ ہوسکی.

نوجوان گزرنے والی گاڑیوں پر پتھراو کرکے آنکھ مچولی کھیل رہے تھے.( فوٹو سبق)

جازان پولیس کے ترجمان نایف الحکمی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کلپ کا نوٹس لیا گیا. تحقیقات سے پتہ چلا کہ گاڑیوں پر پھتراو کی واردات جازان ریجن کی الشکیک تحصیل کے القاع قریے میں کی گئی ہے.
نوجوان گزرنے والی گاڑیوں پر پتھراو کرکے آنکھ مچولی کھیل رہے تھے.
تحقیقات سے پتہ چلا کہ اس میں 8 لڑکے ملوث ہیں اور ان کی عمریں 14 سے 17 برس کے درمیان ہیں. آٹھوں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کر لی گئی.
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: