Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ آپ کا افطار آپ کے گھر پر‘

مہم کا آغاز یکم رمضان سے کیا گیا تھا.(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے عائد کیے جانے والے کرفیو کے دوران معاشی مشکلات میں مبتلا افراد کےلیے فلاحی انجمنوں کی جانب سے مملکت کے سطح پر مختلف امدادی سرگرمیاں جاری ہیں.
مختلف شہروں میں فلاحی تنظیموں کے کارکن لوگوں کو ان کے گھروں میں افطاری اور سحری کے لیے راشن وغیرہ پہنچا رہے ہیں.
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے’ کے مطابق گورنر قصیم ریجن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے حکومتی اور نجی تنظیموں کے اشتراک سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی نے رمضان کے دوران متاثرین کو افطاری اور سحری فراہم کرنے کے خصوصی انتظامات کیے ہیں.

فلاحی تنظیموں کے کارکن  گھروں میں افطاری اور سحری پہنچا رہے ہیں.(فوٹو ایس پی اے)

عنیزہ ریجن میں فلاحی کمیٹی کے ڈائریکٹر عادل الحدیبی نے بتایا کہ امدادی مہم کے لیے تشکیل دی جانےوالی کمیٹی میں 13حکومتی اور فلاحی ادارے کے اہلکار شامل ہیں.
کمیٹی رمضان کے اختتام تک کام جاری رکھے گی .اس دوران رضاکاروں پر مشتمل مختلف ٹولیاں ضرورت مندوں میں افطاری اور سحری کی تقسیم کے لیے جس مہم کا آغاز یکم رمضان سے کیا تھا.
 ’آپ کا افطار آپ کے گھر پر‘ ہے کے عنوان پر عمل کرتے ہوئے ضرورت مندوں کے گھروں پر افطاری اور راشن پیک پہنچائے جارہے ہیں.رمضان  کے پہلے دن سے آج تک ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افطاری پیکٹس ضرورت مندوں میں تقسیم کرائے گئے.
الحدیبی نے مزید کہا امدادی مہم کا کام کرنے والی ٹیموں میں 100 رضا کار ہیں جو پہلے سے مرتب کردہ فہرست کے مطابق متاثرین کو انکے گھروں میں افطاری اور سحری پہنچا رہے ہیں.

شیئر: