Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فیملی تقریب کا انعقاد اور اس میں شرکت دونوں قانون شکنی‘

قانون شکنی کے بارے میں اطلاع فراہم کرنا ہر ایک کا فرض ہے.(فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب کا کہنا ہے کہ قانون پر عمل کرنا ہرایک پرلازم اور قانون شکنی کرنےوالوں کے بارے میں اطلاع فراہم کرنا ہر ایک کا فرض ہے.
ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان وزارت داخلہ نے ان امور کی نشاندی کی جو کورنا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے طور پر اختیار کی گئی ہیں.
کرنل شلھوب نے مزید کہا کہ ایسے افراد جو قانون شکنی کے مرتکب ہوتے ہیں ان کے بارے میں ٹول فری نمبر 999 پر یا مکہ مکرمہ ریجن کےلیے 911 ہر اطلاع دی جائے.
 ویب نیوز سبق نے ترجمان کے حوالے سے مزید بتایا کہ گزشتہ 2 دنوں میں مملک کے مختلف شہروں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے متعدد خوانچہ فروشوں کو گرفتار کیا تھا جو قانون شکنی کے مرتکب ہو رہے تھے.
ریڑھی پر متعدد افراد جمع ہو جاتے ہیں جو ’اجتماع ’ کے قانون کی زد میں آتے ہیں.ایسے افراد جو ایک جگہ جمع ہوتے ہیں ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی.
کرنل شلھوب نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یاد رہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 ہزار ریال ہوتا ہے جبکہ متعدد خلاف ورزیوں پر اس میں اضافہ کریا جاتا ہے.
اجتماع کے قانون کے حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ’فیملی اجتماع کے قانون کی خلاف ورزی کرنےوالے یا تقریبات کا انعقاد کرنے اور اس کی دعوت دینے والے بھی قانون شکنی کے مرتکب ہونگے‘.

اجتماع پر پابندی کا مقصد سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرانا ہے(فوٹو ایس پی اے)

’ایسے افراد جو کسی بھی مقام پر تقریب منعقد کریں اور وہاں لوگوں کو مدعو کریں نہ صرف وہ بلکہ تقریب میں شریک بھی قانون شکن تصور کیے جائیں گے‘.
فیملی تقریبات کے علاوہ کارکنوں کی پارٹی ، افطارپارٹی ، کانفرنسز ، برتھ ڈیے ڈنر وغیر ہ کی غرض سے جمع ہونا بھی ’اجتماع ‘ کے قانون کی خلاف ورزی شماری کی جائے گی. ایسے افراد کے خلاف بھی فوری کارروائی کی جائے گی.
کرنل شلھوب کا کہنا تھا کہ اجتماع پر پابندی کا مقصد سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرانا ہے کیونکہ کورونا وائرس انسان سے انسان کو بڑی تیزی سے منتقل ہوتا ہے.
اس لیے اس مہلک وبا سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کی خاطر کرفیوکے علاوہ اجتماع کے قانون کی پابندی عائد کی گئی ہے جس پر عمل کرنا ہر ایک کا فرض ہے.

شیئر: