Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرفیو کی خلاف ورزی، ایک دن میں تین ہزار افراد زیرِحراست

مکہ میں 281 اور مشرقی ریجن میں 277 افراد کا چالان کیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ صرف جمعہ کی شب 12 بجے تک مختلف شہروں میں کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پرتین ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے.
ترجمان کرنل طلال شلہوب نے کورونا وائرس کے حوالے سے یومیہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’کرفیو کا اصل مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں رکھنا ہے تاکہ ان کی صحت اس وبائی مرض سے متاثر نہ ہو. کرفیو میں وقفہ اس لیے دیا جاتا ہے کہ انتہائی ضرورت کے امور نمٹائے جا سکیں‘.

ریاض میں سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں (فوٹو: اے ایف پی)

خلاف روزی کرنے والوں کے بارے میں کرنل شلھوب کا کہنا تھا کہ 'سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض میں ریکارڈ کی گئیں جہاں 1845 افراد کے چالان کیے گئے.'
مکہ میں 281 اور مشرقی ریجن میں 277 افراد کے خلاف کرفیو قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا.
 ویب نیوز سبق کے مطابق ترجمان داخلہ نے مزید کہا کہ 'ایسے افراد جن کو کرفیو پاس جاری کیے گئے ہیں اور وہ ان کا غلط استعمال کرتے ہیں وہ بھی کرفیو خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں اس لیے ان لوگوں کو چاہیے کہ خلاف ورزی سے محفوظ رہنے کے لیے قوانین پرعمل کریں.'

شیئر: