Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوسٹ گارڈز کی کارروائی، ایک منشیات سمگلر ہلاک، دوسرا گرفتار

سمگلروں سے 575 کلوگرام چرس برآمد ہوئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں نجران ریجن میں کوسٹ گارڈز نے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ کارروائی میں منشیات کا ایک سمگلر مارا گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا.
سعودی خبر رساں ایجنسی نے کوسٹ گارڈ کے ترجمان کرنل مسفر القرینی  کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ گوسٹ کارڈز نے غیر قانونی طور پرمملکت کی بری سرحدی علاقے میں داخل ہونے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔
جس پرڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے گاڑی کا تعاقب کیا. اس دوران سمگلروں نے اہلکاروں پر فائرکھول دیا.
سمگلروں کی فائرنگ کے جواب میں اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی تاکہ گاڑی کوروکا جاسکے.
جوابی کارروائی میں ایک سمگلرہلاک ہو گیاجب کہ دوسرے کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا.
گاڑی کی تلاشی لینے پر اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی.
سمگلروں سے برآمد ہونے والی چرس 575 کلوگرام تھی جسے محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کردیا گیا جب کہ زخمی سمگلر کو محکمہ منشیات کی تحویل میں دے کر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

شیئر: