Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریا ض میں قدیم درخت کو بچانے کی مہم

قدیم درخت بلڈوزر کی زد میں آتے آتے رہ گیا.(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں شجر کاری اور تحفظ ماحولیات کا شعور دن بدن بڑھتا جارہا ہے.حکومتی سطح پر اس کی سرپرستی ہورہی ہے.عوامی حلقے اس میں رضاکارانہ طور پر حصہ لینے لگے ہیں.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض میں ایک قدیم درخت نئے سیکٹر کو بسانے کے لیے بلڈوزر کی زد میں آتے آتے رہ گیا.
 درخت کو ہٹائے جانے کی خبر جیسے ہی تحفظ ماحولیات کی تنظیموں کو ملی انہوں نے قدیم درخت کی محفوظ منتقلی کی مہم شروع کردی.
سعودی نیوز چینل الاخباریہ نے درخت کے تحفظ اور اسے تباہ ہونے سے بچانے کے لیے چلائی جانے والی مہم پر خصوصی رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا تھا کہ کئی سرکاری اداروں نے قدیم درخت کو اس کی اصل جگہ سے محفوظ جگہ منتقل کرنے میں حصہ لیا.
 درخت کو کنگ سلمان روڈ پر منتقل کرنے میں درختوں کی منتقلی کے ماہرین نے حصہ لیا. یہ کام 48 گھنٹے میں انجام دیا گیا.
 یاد رہے کہ سعودی وزارت ماحولیات ریاض کے فادق تفریح  گاہ میں 50 ہزار نئے درخت لگانے کی مہم چلائے ہوئے ہے.

شیئر: