Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصنوعی تنفس کے آلات تیار کرنے والی فیکٹری کا افتتاح

گورنرعسیر شہزادہ ترکی بن طلال نے فیکڑی کا افتتاح کیا ہے.(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مصنوعی تنفس کے آلات تیار کرنے والی فیکٹری کا افتتاح  کیا گیا ہے۔
گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز نے بدھ کو فیکڑی کا افتتاح کیا. یہ فیکٹری کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے استعمال کی جانے والی متعدد اشیا تیار کرے گی.
سبق ویب سائٹ کے مطابق فیکٹری کے منصوبے میں کنگ خالد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینیئرنگ، وزارت داخلہ، وزارت صحت اور عسیر میونسپلٹی شریک ہیں.
فیکٹری کا منصوبہ کثیر المقاصد ہے۔ اس کا ایک مقصد یہ ہے کہ صحت خدمات فراہم کی جائیں۔ مخصوص زمروں کا علاج کیا جائے۔ آجروں اور اجیروں پر کورونا کے منفی اثرات حتی الامکان کم کیے جائیں.
فیکٹری 15 ہزار سینیٹائزر اور مصنوعی تنفس کے آلات تیار کرے گی۔ فیکٹری میں کنگ خالد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینیئرنگ کے طلبہ بھی تعاون کریں گے۔
فیکٹری سے منسلک کیے جانے سے قبل طلبہ کو سپیشل ٹریننگ کورس کرائے  گئے ہیں. طلبہ ایک طرف تو فیکلٹی میں اپنی تعلیم جاری رکھیں گے اور دوسری جانب فیکٹری میں باقاعدہ کام کریں گے۔
کورونا کی وبا ختم ہونے اور فیکلٹی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد طلبہ فیکٹری سے منسلک ہوجائیں گے۔

شیئر: