Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جی 20 ورکنگ ٹیم اور اقتصادی تعاون تنظیم  کا آن لائن اجلاس

آن لائن اجلاس میں کورونا کی وبا کے اثرات ودیگر موضوعات زیر بحث آئے(فوٹوایس پی اے)
جی 20 ورکنگ ٹیم اور اقتصادی تعاون تنظیم نے نئے کورونا وائرس سے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے آن لائن اجلاس سعودی عرب کی صدارت میں منعقد کیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جی  20 ورکنگ ٹیم اور اقتصادی تعاون تنظیم کے نمائندوں نے کہا کہ  کورونا وبا کے ماحول میں ہماری ترجیح سرمایہ کاروں کے ساتھ تعاون ہے-

 کورونا وبا کے ماحول میں ہماری ترجیح سرمایہ کاروں کے ساتھ تعاون ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)

ورکنگ ٹیم جی 20 کے ماتحت بنیادی ڈھانچے کے ورکنگ گروپ میں شامل رکن ممالک، اقتصادی وترقیاتی تعاون تنظیم کے رکن ممالک، مالیاتی استحکام کونسل، ایشیا اور بحر الکاہل کے اقتصادی فورم کے رکن ممالک اور نجی اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ہے-
آن لائن اجلاس میں جی 20 کی ترجیحات، بنیادی ڈھانچے پر کورونا کی وبا کے اثرات سمیت مختلف اہم موضوعات زیر بحث آئے-
اس موقع پر بنیادی ڈھانچے کو مطلوب فنڈنگ کے مسائل حل کرنے پر زور دیا گیا جبکہ وبا کے اثرات کم کرنے کے لیے سبسڈی کی تجاویز زیر بحث آئیں-
جی 20 کے ماتحت بنیادی ڈھانچے کے ورکنگ گروپ میں سعودی ٹیم کے سربراہ راکان بن دھیش نے کہاکہ ماضی کے مقابلے میں ان دنوں پرائیویٹ سیکٹر کو بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے لیے ترغیبات دینا ہوں گی-
دھیش نے توجہ دلائی کہ اگر بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کا سلسلہ محدود ہوتا رہا تو صورتحال بڑی سنگین ہوجائے گی-  نئے منظر نامے کا تقاضا ہے کہ پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر مل کر بنیادی ڈھانچے کے  منصوبے نافذ کریں-
دھیش نے یہ بھی کہاکہ جی 20 کے موجودہ قائد کی حیثیت سے سعودی عرب اس بات کو ضروری سمجھتا ہے کہ  مضبوط پائدار بین الاقوامی معاشی نظام کی تشکیل کے لیے بنیادی ڈھانچے میں پرائیویٹ سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ حصہ دار بنانا ہوگا-
 

شیئر: