Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی 20 ممالک کا سرمایہ کاری اجلاس

جی 20 اجلاس کی صدارت سعودی وزیر تجارت اور وزیر سرمایہ کاری کریں گے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی زیر صدارت آج 14 مئی کو جی 20 ممالک کا ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 'اس اجلاس میں شامل ممالک کے مابین عالمی سطح پر کورونا وائرس کے سبب تجارت اور سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو کم سے کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔'

اجلاس کا مقصد جی 20 تجارت اور سرمایہ کاری کے وزرا کو آگاہ کرنا ہے (فوٹو: الشرق الاوسط)

اس اجلاس میں جی 20 ممالک اور اس میں شامل ممالک کے تجارتی اور سرمایہ کاری کے وزرا کے ساتھ ساتھ متعلقہ بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے سربراہان کو بھی شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
اجلاس میں تجارت اور سرمایہ کاری پر وسیع پیمانے پر کورونا وائرس کے اثرات کے تناظر میں شریک رہنماؤں اور وزیروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس اجلاس میں بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے (فوٹو: عرب نیوز)

جی 20 اجلاس کی صدارت سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی اور وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کریں گے۔
 طبی سامان، اہم زرعی مصنوعات اور دیگر سامان و خدمات کی آمد ورفت کو یقینی بنانے کے لیے کام کرکے اعتماد کی بحالی اور تجارتی تسلسل کو یقینی بنانے کے طریقوں کو اجلاس کے ایجنڈے میں خاص مقام حاصل ہوگا اوران میں بہتری لانے پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

’مالیاتی منڈی کے استحکام اور ان کے تحفظ کو بحال کرنا اہم ہے‘ (فوٹو: الشرق الاوسط)

اس آن لائن اجلاس کا ایک مقصد جی 20 تجارت اور سرمایہ کاری کے وزرا کو 30 مارچ کو ہونے والے آخری ورچوئل اجلاس کے بعد سے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ورکنگ گروپ کے ذریعے انجام دی گئی پیشرفت اور کام کے بارے میں آگاہ کرنا بھی ہے۔
جی 20 کے مختلف اجلاس اس لیے بھی منعقد کیے جا رہے ہیں کیونکہ ان اجلاسوں کے ذریعے عوام اور کاروباری اداروں کی حمایت، عالمی معیشت اور مالیاتی منڈی کے استحکام اور ان کے تحفظ کو بحال کرنا ہے جب کہ کورونا وائرس کے بعد سے طویل منفی معاشی اثر کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ضروری ہیں۔

شیئر: