Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب ملک جہاں آج عید منائی جا رہی ہے

’ملک کی مختلف جیلوں سے 195 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا جاتا ہے‘ ( فوٹو: ماریطانیہ الآن)
ماریطانیہ واحد عرب ملک ہے جہاں آج عید منائی جارہی ہے۔
براعظم افریقہ میں ماریطانیہ آج عید منانے والا تنہا ملک نہیں بلکہ اس کے ساتھ سینیگال اور مالی میں بھی عید کا چاند نظر آیا تھا۔
ماریطانیہ نیوز ایجنسی کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایوان صدارت سے اعلامیہ جاری ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ ’رویت ہلال کمیٹی نے ملک کے متعدد مقامات میں عید کا چاند دیکھا ہے‘۔
’اس کے پیش نظر ہفتہ کو عید ہے۔ خوشی کے اس موقع پر ملک کی مختلف جیلوں سے 195 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا جاتا ہے‘۔
دوسری طرف سینیگال اور مالی میں رویت ہلال کمیٹیوں نے کہا ہے کہ ’ملک کے متعدد مقامات سے عید کا ہلال واضح طور پر نظر آیا ہے جس کی رویت میں کسی قسم کے شک وشبہ کی گنجائش نہیں‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت قطر، مصر، امارات اور کویت کے علاوہ دیگر عرب ممالک میں جمعہ کو چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے آج ہفتہ کو 30 واں روزہ ہے۔

شیئر: