Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مساجد سے عید کی تکبیریں بلند کرنے کی اجازت

جامع مساجد کے تمام موذنوں کوتحریر طور پر ہدایت دی گئی ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں عیدالفطر پر مساجد کے لاؤڈ سپیکر سے عید کی تکبیریں بلند کرنے کی اجازت دی گئی ہے.
شاہی فرمان جاری کرکے سعودی عرب کی جامع مساجد کے موذنوں کو اجازت دے دی گئی ہے کہ وہ عید کے دن تکبیریں لاؤڈ سپیکرز کے ذریعے نشر کرسکتے ہیں.
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے مملکت بھر کی جامع مساجد کے تمام موذنوں کوتحریر طور پر ہدایت دی ہے کہ وہ عید الفطر کے دن نماز فجر کے بعد سے لے کر نماز عید کے وقت تک باہر والے لاؤڈ سپیکر کے ذریعے تکبیرات نشر کریں.

عید گاہوں اور جامع مساجد میں عید الفطر کے اجتماع نہیں ہوں گے. (فوٹو سبق)

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی وزیر اسلامی امور نے تمام جامع مساجد اور عید گاہوں میں عید کی نمازادا نہ کرنے کا حکم جاری کیا تھا.
اس سال سعودی عرب کی عید گاہوں اور جامع مساجد میں عید الفطر کے اجتماع نہیں ہوں گے. 
 وزیر اسلامی امور نے حکمنامے میں تاکید کی ہے کہ تمام مساجد کے ائمہ کو بتا دیا جائے کہ اس سال کہیں بھی کسی بھی مسجد میں عید الفطر کا دوگانہ نہیں پڑھاجائے گا.

شیئر: