Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:31 مئی کو لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

کویت میں کاروبار اور زندگی کی معمولات کو مرحلہ وار بحال کرنے کا آغاز ہوگا (فوٹو: الشرق الاوسط)
کویت میں کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
کویت کی سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ انس الصالح نے کہا ہے کہ ’30 مئی کو ختم ہونے والے لاک ڈاؤن میں توسیع نہیں ہوگی، اس کی جگہ جزوی کرفیو لاگو کیا جائے گا۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت داخلہ اور وزارت صحت دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ معمولات زندگی بحال کرنے کرنے پر غور کر رہے ہیں۔‘
’31 مئی کو کی جانے والی احتیاطی تدابیر میں نرمی کی تمام تفصیلات پر مشاورت جاری ہے، جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔‘
’کاروبار اور زندگی کے معمولات کو مرحلہ وار بحال کرنے کا آغاز ہوگا تاہم شہریوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔‘

شیئر: