Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرفیو میں نرمی : کیا کھلا رہے گا، کیا بند ہوگا

سعودی عرب میں حکام کی جانب سے کرفیو اور احتیاطی و حفاظتی تدابیر میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے جس پر مرحلہ وار عمل کیا جائے  گا۔
جمعرات 28 مئی سے ہفتہ 30 مئی تک:
اتوار 31 مئی سے ہفتہ 20 جون تک:
  • صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی، مکہ مکرمہ اس سے مستثنی ہوگا۔

مسجد الحرام میں جمعہ اور باجماعت نماز موجودہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہیں گی (فوٹو: سبق)

  • تمام مساجد جمعہ اور جماعت کے لیے کھول دی جائیں گی۔ مکہ مکرمہ کی مساجد اس سے مسثنی ہوں گی۔
  • مسجد الحرام میں جمعہ اور باجماعت نماز موجودہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہیں گی۔
  • تمام سرکاری ونجی اداروں میں ڈیوٹی کی معطلی ختم کردی جائے گی۔ ملازمین مقررہ ضوابط کے مطابق دفاتر میں ڈیوٹی دیں گے۔
  • اندرون ملک فضائی سفر سمیت ٹراٹسپورٹ کے دیگر ذائع سے سفر کی اجازت ہوگی۔
  • حفاظتی تدابیر کی پابندی کے ساتھ تمام ریستوران، کیفے اور قہوہ خانے کھل جائیں گے۔
  • پبلک مقامات پر سماجی دوری کی پابندی جاری رہے گی۔ شادی کی تقریبات اور تعزیتی اجتماعات میں 50 سے زیادہ افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

21 جون سے ملک کے تمام شہروں میں معمولات زندگی بحال ہوجائیں گی ( فوٹو: الریاض)

اتوار21 جون :
  • ملک کے تمام ریجنوں اور شہروں میں حالات معمول پر آجا ئیں گے البتہ مکہ مکرمہ میں تاہدایت ثانی پابندی بر قرار رہے گی۔
  • عمرہ اور زیارت پر پابندی برقرار رہے گی۔
  • بین الاقوامی پروازیں تاہدایت ثانی معطل رہیں گی۔

شیئر: