Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں آن لائن تدریس کا آغاز

پرائمری جماعتوں کی کلاسیں دوپہر کو ہونگی (فوٹو، سوشل میڈیا)
اماراتی وزارت تعلیم نے بدھ 27 مئی سے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں آن لائن تعلیم کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت تعلیم نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ  بدھ  27 مئی  سے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں وزارت کے نظام کے مطابق آن لائن تعلیم شروع کردی جائے گی۔

تعلیمی سرگرمیاں کورونا کی وجہ سے منقطع ہو گئی تھیں(فوٹو، سوشل میڈیا)

وزارت تعلیم کے مطابق پروگرام کے مطابق پانچویں سے لے کر بارہویں جماعت تک کی کلاسیں صبح 9 بجے سے شروع ہوں گی جبکہ پہلی تا چوتھی جماعت تک کے طلبہ کی تعلیم دوپہر دو بجے سے شروع کی جائےگی۔
یاد رہے کہ اماراتی وزارت تعلیم نے 2020-2019 کے تعلیمی سال کے اختتام کا اعلان 19 مئی 2020 کو کردیا تھا جس کے مطابق سرکاری سکولوں اور وزارت کا کورس کرانے والے نجی سکولوں کا تعلیمی سال 2 جولائی اور اکیڈمی کورس کرانے والے سکولوں کا تعلیمی سال 9 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔
وزارت تعلیم نے 8 مارچ سے 4 اپریل تک تمام سرکاری سکولوں کے طلبہ کو موسم بہار کی چھٹی پر بھیج دیا تھا. یہ فیصلہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے طلبہ و طالبات کو بچانے کی خاطر کیا گیا تھا.آگے چل کر سکولوں کی تعطیلات میں وباکے پیش نظر توسیع کردی گئی تھی۔

شیئر: