Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نے کنٹرول لائن پر انڈیا کا کواڈ کاپٹر مار گرایا

کواڈ کاپٹر پاکستان کی حدود میں 650 میٹر تک گھس آیا تھا.(فوٹو آئی ایس پی آر)
پاک فوج نے بدھ کو لائن آف کنٹرول پر انڈیا کا جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے.
آئی ایس پی آرکے مطابق کواڈ کاپٹر کنٹرول لائن کے ساتھ رکھ چکری سیکٹر میں گرایا گیا.
 بیان کے مطابق انڈیا کا کواڈ کاپٹر پاکستان کی حدود میں 650 میٹر تک گھس آیاتھا.
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کےمطابق پاک فوج نے کہا ہے کہ  جاسوس کوڈ کاپٹر کنٹرول لائن پر پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر گرایا گیا. اس کا ملبہ مل گیا ہے.

آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کا عکس

انڈیا کی طرف سے اس واقعہ پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا.
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاک فوج  کنٹرول لائن پر انڈیا کے جاسوس ڈرون اور کواڈ کاپٹرز گرا چکی ہے. 
انٹیا کے زیر کنٹرول کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کنٹرول لائن پر کشیدگی بڑھ گئی ہے.
 

شیئر: