Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران پر حملہ ناکام ، حوثیوں کا ڈرون مار گرایا گیا

حوثیوں کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری ہیں(فوٹو،ایس پی اے)
یمن میں اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے نجران کی جانب سے بھیجے گئے ڈرون کو مارگرایا گیا.
قبل ازیں عید کے روز بھی حوثی باغیوں کی جانب سے جازان کے سرحدی علاقے میں حوثی باغیوں کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولے داغے گئے تھے جن کے ٹکڑوں سے علاقے میں رہنےوالی تین خواتین زخمی ہوئی گئی تھیں.
زخمی ہونے والی خواتین کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ لوگ عید کی نماز کی تیار کررہے تھے کہ اچانک ایک گولہ ان کے مکان کے قریب آکر گرا جس کے ٹکڑوں نے خواتین کو معمولی زخمی کردیا تھا.

حوثیوں کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلا ف ورزیاں جاری ہیں (فوٹو، سوشل میڈیا)

 بدھ کی شام سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘نے اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ’یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جن سے شہریوں کی جانوں کو شدید خطرے کا سامنا ہے ‘.
کرنل المالکی نے مزید کہا کہ ’حوثی باغیوں کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں. حوثیوں کی جانب سے عارضی جنگ بندی کا بھی احترام نہیں کیا گیا جس کا اعلان اتحادی فورسز نے 9 اپریل کو کیا تھا‘.
جوثیوں کی جانب سے جنگ بندی کا احترام نہ کرتے ہوئے اب تک 4 ہزار سے زائد مختلف سرحدی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے  مختلف اقسام کا اسلحہ جن  میں بیلسٹک میزائل کے علاوہ  ہلکا اور بھاری اسلحہ شامل تھا کا استعمال کیا گیا ہے.

شیئر: