Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ٹرمپ نے تشدد کو کارنامہ بنا کر پیش کیا‘

ٹرمپ نے منیاپولیس میں سیاہ فام شخص پر حملے سے متعلق ٹویٹ کی تھی فائل فوٹو: اے ایف پی
امریکہ کے شہر مینیاپولیس میں ایک غیر مسلح سیاہ فام شخص پر پولیس حملے سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ پر ٹوئٹر نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'اس سے قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے لیکن اسے ہٹایا نہیں جائے گا۔'
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ٹوئٹر انتظامیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ منیاپولیس واقعہ سے متعلق ٹرمپ کی ٹویٹ میں تشدد کو 'عظیم کارنامہ' بنا کر پیش کیا گیا ہے۔
امریکی صدر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ملٹری کو منیاپولیس بھیجا گیا ہے جہاں حکام معاملات پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حکمت عملی سے متعلق ٹرمپ نے لکھا تھا کہ 'جب لوٹ شروع ہوتی ہے تو شوٹنگ شروع ہوتی ہے۔'
اس کے جواب میں ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ 'اس ٹویٹ سے ٹوئٹر کے قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہےتاہم ٹوئٹر نے فیصلہ کیا ہے  کہ عوام کی بہتری کے لیے اس کی رسائی مسترد نہیں کی جائے گی۔'

شیئر: