Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: گھریلو ملازمین کے لیے بھی ایس او پیز

ملازمین کوماسک اور سینیٹائزرفراہم کرنا لازمی ہوگا.(فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے گھنٹوں کے حساب سے گھریلو ملازمین فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے بھی کورونا سے بچاؤ کے لیے ضوابط جاری کیے ہیں جن پر عمل کرنا لازمی ہے۔
جاری کیے جانے والے ایس او پیز کے مطابق گھنٹوں کے حساب سے گھریلو ملازمین فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اس امر کی پابندی کرنا ہو گی کہ وہ کام کے دوران ملازمین کو مخصوص لباس مہیا کریں, سوتے وقت کے کپڑوں میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
 اخبار 24 نے وزارت داخلہ کی جانب سے گھریلو ملازمین کے لیے جاری ایس او پیز کے حوالے سے بتایا کہ ملازمین کوماسک اور سینیٹائزرفراہم کرنا لازمی ہوگا۔

یومیہ بنیاد پر ملازمین کے جسمانی درجہ حرارت کو نوٹ کیا جائے گا.(فوٹو اخبار 24)

ملازمین کو اس امر کا پابند بنایا جائے کہ وہ ہاتھوں کو باربار صابن سے کم از کم 40 سیکنڈ تک دھوئیں اور 20 سیکنڈ تک ہاتھوں کو سینیٹائز کریں۔
گھریلو ملازمین کو لانے اور لے جانے والی بسوں کو مستقل بنیادوں پرسینیٹائز کیا جاتا رہے،  یہ عمل یومیہ بنیادوں پر لازمی ہوگا۔
قومی مرکز برائے انسداد وبائی امراض کی جانب سے مقررہ کردہ شرائط کے مطابق ملازمین کو رہائش فراہم کی جائے گی جہاں سماجی فاصلے کے اصول کو مدنظر رکھا گیا ہو۔
ملازمین فراہم کرنے والی کمپنی یومیہ بنیاد پر ملازمین کے جسمانی درجہ حرارت کو نوٹ کریں گی۔
اگر کسی ملازم کو کھانسی، بخار اور نزلہ زکام ہونے کی صورت میں اس کا یومیہ روزنامچہ مرتب کیاجائے اور انہیں آئیسولیٹ کر دیا جائے۔ ایسے افراد جنہیں بخار وغیرہ ہو انہیں وزارت صحت سے رجوع کرایا جائے تاکہ ان کا طبی معائنہ کیا جاسکے۔

شیئر: