Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں شیشہ پر پابندی برقرار

لوگ شیشہ کیفوں کے کھلنے کے منتظر تھے (فوٹو، سوشل میڈیا)
 وزارت بلدیات  کا کہنا ہے  کہ نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی تدبیر کے طورپر مملکت میں قائم  قہوہ خانوں اور ریستورانوں میں شیشہ پر جو پابندی لگائی گئی تھی وہ برقرار ہے-
مقامی ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق وزارت داخلہ نے 31 مئی اتوار سے قہوہ خانوں اور ریستورانوں پر پابندیاں اٹھائے جانے کے فیصلے کے بعد  کوگوں کا کہنا تھا کہ  قہوہ خانوں اور ریستورانوں میں جاکر شیشے کا شوق پورا کرسکیں گے- اس سلسلے میں بہت سارے شہریوں نے وزارت داخلہ  کی ویب سائٹ پر رجوع کرنا شروع کردیا تھا-
اس حوالے سے وزارت بلدیات   نے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’شیشہ‘ پر پابندی ختم نہیں کی گئی -

شیشہ کیفے کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیے گئے (فوٹو، سوشل میڈیا)

الوطن آن لائن کے مطابق ریاض، عسیر، الجوف اور طائف کی میونسپلٹیوں نے 8 مارچ 2020 کو قہوہ خانوں اور ریستورانوں میں شیشہ اور المعسل مختلف قسم کے حقہ جات کی سہولت فراہم کرنے پر پابندی لگادی تھی-
یاد رہے کہ سعودی عرب میں حقہ (شیشہ) کا رواج بڑے پیمانے پر ہے- ایسے ریستوران اور قہوہ خانے نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں جہاں شیشہ کی سہولت  ہوتی ہے-
واضح رہے گزشتہ برس سے ریسٹورانٹس میں ’شیشہ ‘ پیش کرنے کے ضوابط مقرر کیے گئے تھے جس کے بعد مختلف شہروں میں شیشہ کیفے بڑی تعداد میں کھلے جبکہ جدہ ساحل پر موجود ریسٹورانٹس میں بھی شیشہ سروس خصوصی طور پر شروع کی گئی ۔

شیئر: