Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمر اکمل: اپیل کی سماعت کے لیے جج مقرر

عمر اکمل اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران مختلف تنازعات کا شکار رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ تین سال کی پابندی کا سامنا کرنے والے کرکٹر عمر اکمل کی سزا کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
اتوار کو کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے تاہم اس کے لیے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے سبب عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد ہے۔

 

کرکٹ بورڈ کے مطابق عمر اکمل کی اپیل پر سماعت کے لیے تاریخ کا تعین انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر کریں گے۔ جونہی تاریخ کا فیصلہ ہوگا، پی سی بی اس کاا اعلان کردے گا۔
یاد رہے کہ عمر اکمل پر پابندی کا فیصلہ 27 اپریل کو سنایا گیا تھا۔ 
پابندی کا فیصلہ ‏پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے ذریعے میڈیا کو جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق 'چیئرمین ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے  مختصر فیصلہ سناتے ہوئے عمر اکمل پر 3 سال کے لیے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی۔‘
اس کیس کی سماعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوئی۔ جہاں عمر اکمل خود پیش ہوئے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی تفضل رضوی ایڈووکیٹ نے کی۔

شیئر: