Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سے ایک اور خصوصی پرواز، 251 پاکستانیوں کی وطن واپسی

یہ جدہ سے جانے والی آٹھویں  پرواز تھی.(فوٹو اردونیوز)
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی ایک اور خصوصی پرواز پی کے 8732  اتوار کی دوپہر دو بجے جدہ سے کراچی کے لیے روانہ ہو گئی۔
اس پرواز کے ذریعے 251 مسافر سعودی عرب سے پاکستان کے لیے روازنہ ہوئے ہیں۔
قونصل جنرل خالد مجید اور ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو نے مسافروں کو جدہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے رخصت کیا.

 اب تک 1700 مسافروں کو پاکستان پہنچایا جا چکا ہے.(فوٹو اردونیوز)

واضح رہے کہ ہفتے کو جدہ سے خصوصی پرواز کے ذریعے 255 افراد اسلام آباد گئے تھے جبکہ جمعرات کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 8764 جدہ سے فیصل آباد گئی تھی۔ اس پرواز کے ذریعے 147 پاکستاانی واپس گئے تھے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کی وباء کے باعث سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا ہے. اس سلسلے میں یہ جدہ سے آٹھویں  پرواز ہے۔ اب تک 1700 افراد کو پاکستان پہنچایا جا چکا ہے.

قونصل جنرل خالد مجید نے مسافروں کو ایئر پورٹ سے رخصت کیا (فوٹو اردو نیوز)

ریاض اور دمام سے بھی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاض میں سفارتخانہ پاکستان اور جدہ میں پاکستان قونصلیٹ پی آئی اے کے عملے کے تعاون سے  سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے انتظامات کررہے ہیں.
 سعودی عرب میں اس وقت ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے خواہشمند ہیں جن میں سے بیشتر وزٹ یا بزنس ویزے پر آئے تھے یا ان کا خروج نہائی لگا تھا اور وہ سفری پابندیوں کے باعث یہاں پھنس گئے تھے۔

شیئر: