Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق اور سوڈان میں سفری پابندیوں میں توسیع

سوڈانی حکام نے پابندی میں17 جون تک توسیع کی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سوڈان اورعراق نے داخلی و خارجی  پروازوں پر پابندی میں مزید توسیع کا اعلان کیا ہے.
 سوڈان نے پروازوں پر پابندی میں 17 جون اور عراق نے 6 جون تک توسیع کی ہے.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عراقی حکومت نے  بیرون ملک پھنسے ہوئے عراقیوں کو وطن واپس لانے کے لیے  مقرر ہنگامی پروازوں اور عام داخلی و خارجی پروازوں پر پابندی میں 6 جون تک توسیع کردی.
عراق کی جنرل اتھارٹی فار سول ایوی ایشن نے اتوار کو بیان جاری کرکے واضح کیا ہے کہ اس پابندی سے ایئر کارگو کی پروازیں، فضائی ایمبولینس اور سپیشل ایمرجنسی پروازیں مستثنی ہوں گی. پروازوں پر پابندی میں توسیع کا فیصلہ وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا.

عراق  میں 6 جون تک سفری پابندیوں میں توسیع کی گئی ہے.(فوٹو روئٹرز)

ادھرسوڈانی حکام نے بھی پروازوں  پر پابندی میں17 جون تک توسیع کی ہے. یہ پابندی تمام داخلی و بین الاقوامی پروازوں پر ہوگی.
جنرل اتھارٹی فار سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر ابراہیم عدلان کے مطابق ایئر کارگو، ہنگامی پروازیں اس سے مستثنی رہیں گی.
آئل فیلڈز کی کمپنیوں اورغیرملکی شہریوں کو ان کے وطن واپس لے جانے والی پروازوں کو سفر کی اجازت ہوگی.

شیئر: