Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات واپسی:غیر ملکیوں کے لیے نئی ہدایات

اجازت نامے کی منظوری ملنے پر ہی ریزرویشن کرائی جائے- فوٹو سوشل میڈیا
امارات کی فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹیٹی اینڈ سٹیزن شپ نے امارات واپسی کے خواہشمند تارکین وطن کے لیے شرائط جاری کی ہیں.
الامارات الیوم کے مطابق اتھارٹی نےغیر ملکیوں کو واپسی کے لیے طے کردہ ضوابط کی پابندی کرنے کے لیے کہا ہے.

درخواست کی منظوری سے قبل ٹکٹ نہ خریدا جائے- فوٹو سوشل میڈیا

 واپسی کے اجازت نامے کی درخواست کی منظوری سے قبل نہ ٹکٹ خریدیں نہ واپسی کا ریزرویشن کروائیں اور نہ سفر کرنے کا خطرہ مول لیں.
واپسی کے اجازت نامے کے اجرا میں کبھی تاخیر ہوجاتی ہے اس کا لحاظ رکھیں.
اجازت نامے کی منظوری ملنے پر ہی ریزرویشن کروائیں. درخواست میں مذکورہ واپسی کی تاریخ فرضی ہوتی ہے حقیقی نہیں اس بات کو مدنظر رکھیں.
امارات واپسی کے خواہشمند موثر اقامہ ہولڈرز تسریح دخول المقیمین  حاصل کرنے کےلیے  ویب سائٹ پر جاکر Smartservice.ica.gov.ae  فارم پر کریں. اتھارٹی نے بیرون ملک مقیم تارکین اور موثر اقامہ ہولڈرز کی امارات واپسی کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے مذکورہ ویب سائٹ مختص کررکھی ہے.
اتھارٹی نے ویب سائٹ پر واضح کیا ہے کہ واپسی کا اجازت نامہ حاصل کرنے کےلیے اقامے کی فوٹو کاپی اور پاسپورٹ کی فوٹو کاپی منسلک کرنا ہوگی-  اقامہ موثر ہو. درخواست دیتے وقت امارات سے باہر مقیم ہو اور امارات سے باہر جانے کا سبب بھی بیان کرنا ہوگا.
دوسری جانب چار فضائی کمپنیوں نے قاہرہ سے چار خلیجی شہروں کے لیے اتوار 31 مئی سے یومیہ پروازیں شروع کردیں.

پروازیں مصری سیاحت اور صحت کی اجازت سے شروع کی گئی ہیں- فوٹو ایجپٹ انڈیپنڈنٹ

مصری جریدے الاھرام کے مطابق ایجپٹ ایئر، ایئر قاہرو، الکویتیہ اور الجزیرہ ایئر نے  مصر میں سیاحت اور صحت وغیرہ کی وزارتوں کے  تعاون سے وطن واپسی کے خواہشمند مصریوں کو قاہرہ پہنچانے کے لیے کویت سے یومیہ پروازیں بحال کی ہیں.
 فضائی کمپنیوں نے جدہ، ریاض اور دمام سے بھی مصریوں کو قاہرہ پہنچانے کے لیے یومیہ پروازیں چلانے  کا فیصلہ  کیا ہے.

وطن واپس آنے والے مصری قرنطینہ کے اخراجات خود برداشت کریں گے- فوٹوالشرق الاوسط

خلیجی شہروں سے وطن واپس جانے والے مصریوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا جس کے اخراجات خود مصری شہری برداشت کریں گے.
یاد رہے کہ محکمہ شہری ہوابازی نے 19 مارچ کو سفری پابندی لگادی تھی البتہ اس سے ایئر کارگواور چارٹر فلائٹس کو استثنی تھا تاکہ سیاح اپنا پروگرام مکمل کرکے وطن واپس جاسکیں.
علاوہ ازیں فضائی ایمبولینسوں اور داخلی پروازوں کو بھی استثنی دیا ہوا ہے.
 
 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: