Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین ٹرین ستمبر میں چلائی جائے گی

’جولائی اور اگست میں ٹرین کی صلاحیت اور گنجائش کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
حرمین ایکسپریس ٹرین رواں سال ستمبر میں چلائی جائے گی اور اس کی گنجائش میں اضافہ کر کے زیادہ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین ٹرین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ٹرانسپورٹ کی گنجائش بڑھا نے، آسان، آرام دہ اور تیز ترین سفری سہولیات کی فراہمی پر کام جاری ہے‘۔
’جولائی اور اگست میں حرمین ایکسپریس ٹرین کی صلاحیت، گنجائش اور اس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے موقعے سے فائدہ اٹھایا جائے گا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اگست میں حرمین ٹرین کی بکنگ کا اعلان کیا جائے گا۔ ٹرین کے لیے مسافروں کو آن لائن بکنگ کی سہولت حاصل ہوگی‘۔
واضح رہے کہ کورونا بحران کے باعث جہاں ٹرانسپورٹ کے دیگر ذائع معطل کیے گیے تھے وہاں حرمین ٹرین کو بھی معطل کردیا گیا تھا، اب اس کی بحالی ستمبر میں ہوگی۔
 

شیئر: