Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے صحت وقف فنڈ قائم کر دیا

سعودی بینکوں نے رقوم جمع کرانا شروع کردیں-(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب نے نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے (صحت وقف فنڈ)  قائم کرنے کا اعلان کیا ہے-
سعودی بینکوں نے اس میں  رقوم جمع کرانا شروع کردیں- اب تک نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 159 ملین ریال جمع کرادیے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیشنل کمرشل بینک نے 33 ملین، ریاض بینک نے 17 ملین، سامبا نے 16.5 ملین،فرانسیسی بینک نے 12 ملین،العربی بینک نے 12 ملین،سعودی برٹش بینک (ساب) نے 17 ملین، الانما نے 8.5 ملین’الجزیرہ بینک نے 5.6 ملین’البلاد بینک نے5.6 ملین، الراجحی نے 25 ملین اور سعودی انویسٹمنٹ بینک نے 6.5 ملین ریال کے عطیات پیش کردیے-

نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اب تک 159 ملین ریال جمع کرادیے گئے-(عرب نیوز)

 عرب نیوز اوراخبار 24 کے مطابق سعودی بینکوں نے کہا ہے کہ یہ عطیات سماج کے حوالے سے اپنے فرض کو محسوس کرتے ہوئے جمع کیے گئے ہیں-
بینکوں کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہمیں احساس ہے کہ حکومت کورونا سے نمٹنے کے سلسلے میں اہم کردارادا کررہی ہے-
عطیات حکومت کے ساتھ تعاون کے جذبے کے تحت پیش کیے ہیں- ہمارا جذبہ یہ بھی ہے کہ ہمارے ڈاکٹر اور نرسیں اس وبا سے نمٹنے کے لیے جو قربانیاں دے رہے ہیں ان کی کاوشوں پر قدرو منزلت کا اظہار کیا جائے-
 

شیئر: