Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں قیام پذیر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں قیام پذیر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا۔ 1500 رجسٹرڈ مہاجرین وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔واپس جانے والے مہاجرین کو400 ڈالر فی کس جبکہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک مہاجرین کو افغانستان میں مفت خوراک تقسیم کرنے میں مصروف عمل ہے۔ یو این ایچ سی آر کی میڈیا ڈائریکٹر دونیا اسلم نے جمعہ کو”اے پی پی“ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل دفاتر بند ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر رک گیا تھا جو گزشتہ روزعید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ 

شیئر: